ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ویر بھدرا سنگھ پرسی بی آئی نے لگائے سنگین الزامات، ریاستی حکومت پر انہیں بچا نے کا الزام

ویر بھدرا سنگھ پرسی بی آئی نے لگائے سنگین الزامات، ریاستی حکومت پر انہیں بچا نے کا الزام

Thu, 08 Dec 2016 22:12:28  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 8 /دسمبر(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) سی بی آئی نے آج دہلی ہائی کورٹ کے سامنے دعوی کیا کہ آمدنی سے زیادہ اثاثہ کے معاملے میں ہماچل پردیش کے وزیر اعلی ویر بھدر سنگھ کے خلاف بہت سنگین الزامات ہیں، کیونکہ اس میں بڑی رقم شامل ہے اور ریاستی حکومت نے انہیں بچانے میں  کچھ زیادہ ہی مستعدی کا مظاہرہ کیا ہے۔جانچ ایجنسی نے جسٹس وپن ساگھی کی بنچ کو بتایا کہ سی بی آئی کو دہلی میں معاملہ درج کرکے چھان بین کرنے کا حق ہے، کیونکہ کانگریس لیڈر ویر بھدر نے اس وقت مبینہ طور پر آمدنی سے زیادہ جائیداد حاصل کی جب وہ پچھلی یو پی اے حکومت کے دوران مرکزی وزیر تھے۔ایڈیشنل سالیسٹر جنرل(اے ایس جی)پی ایس پٹوالیا نے کہاکہ ان(ویر بھدر)کے خلاف دہلی میں ان کی مدت کار سے جڑے الزامات ہیں، الزام سنگین ہیں، اس میں کروڑوں روپے شامل ہیں،ایک بینک اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹ میں پیسے بھیجے گئے ہیں۔پٹوالیا نے کہاکہ ریاستی حکومت اس میں درخواست گزار نہیں ہے،ریاستی حکومت کی جانب سے جو بھی دلیلیں دی جا رہی ہیں، وہ قابل غور نہیں ہیں، اس سے ریاستی  حکومت کی کچھ زیادہ ہی بے چینی ظاہر ہوتی ہے، درخواست گزار(ویر بھدر)کو بچانے کے لیے ریاستی حکومت دو قدم آگے بڑھ رہی ہے۔اے ایس جی پٹوالیا نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ ویر بھدر کے بیٹے نے اگست 2011میں 1.20کروڑ روپے میں یہاں ایک فارم ہاؤس خریدا تھا اور وزیر اعلی نے اس کے لیے 90لاکھ روپے دئیے تھے۔انہوں نے کہاکہ یہ اور کچھ نہیں بلکہ آمدنی سے زیادہ جائیداد کے ذریعہ ویر بھدر کی جانب سے خریدی گئی جائیداد ہے۔یہ فارم ہاؤس دہلی میں ہے، دہلی میں کئی بینک کھاتے ہیں،آمدنی دہلی میں ہوئی تھی کیونکہ وہ یہاں تعینات تھے، یہاں معاملہ کی چھان بین کرنا سی بی آئی کے دائرہ اختیار میں ہے،عدالت اب اس معاملے کی اگلی سماعت 15/دسمبر کو کرے گی۔اس سے پہلے، ویر بھدر کے وکیل نے ہائی کورٹ میں کہا تھا کہ سی بی آئی دہلی سے باہر کے معاملات کی تحقیقات کرنے کو لے کر متعلقہ ریاستی حکومت کی رضامندی کے بغیر فیصلہ نہیں کر سکتی۔
 


Share: